Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان اور سندھ کے جزائرکا ایک ایک انچ صوبے کی ملکیت ہے ،اختر مینگل 

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

اسلام آباد(این این آئی) بلوچ رہنما اختر مینگل نے کہا ہے کہ ایک وزیر پی ڈی ایم اے کے خلاف قرارداد لائے ہیں ، اندازہ نہیں تھا پی ڈی ایم اتنی چھاجائیگی ،مراد سعید صاحب جو بھی آئین کے آرٹیکل سکس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سزا دی جائےگی اس پر بھی قرار داد لائی جائے ۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک معزز وزیر صاحب،پی ڈی ایم کے خلاف قرارداد لائے ہیں،اندازہ نہیں تھا کہ پی ڈی ایم اتنی چھا جائے گی،۔ انہوںنے کہاکہ محمود خان اچکزئی اس ایوان کا حصہ رہے ہیں ان کا نام لیکر توہین کی گئی،اردو ہماری قومی زبان ہے،جو زبانیں اس ملک میں بولی جاتی ہیں ان کا بھی احترام ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کہا جا رہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے میں آزاد بلوچستان کے نعرے لگائے گئے،اچھا ہوا کسی بلوچ نے یہ نعرہ نہیں لگایا نہیں تو پھانسی لگادی جاتی۔ انہوںنے کہاکہ مراد سعید صاحب،آپ ایک قرارداد لائیں کہ جو بھی آئین کے آرٹیکل سکس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سزا دی جائے گی،جہاں کسی کو اظہار خیال کی اجازت نہ ہو وہ مارشل لاءمیں ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2009 ہیربیار مری پر لندن میں کیس چل رہا تھا اس کی گواہی ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان نے بے گناہی کی گواہی دی تھی،عمران خان نے کہا تھا کہ بلوچستان میں جو مظالم ہورہے ہیں ،اگر ہیربیار کی جگہ میں ہوتا تو یہ ہی کہتا،بلوچستان اور سندھ کے جزائرکا ایک ایک انچ صوبے کی ملکیت ہے،کیا قائد اعظم نے یہ خواب دیکھے تھے کہ یہاں پاپا جونز کے پیزے کھائے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.