Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ہزارگنجی کوئٹہ اور پشاور مدرسے کے دہشت گردانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے : اصغرخان اچکزئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی نے انصاف کی فراہمی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے وکلاءبرادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاءبرادری اور وکلاءکی نمائندہ تنظیموں نے ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام ، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے سیاسی قیادت کے شانہ بشانہ اپنا فعال کردار اد اکیا ہے اور اس راہ میں قربانیاں بھی دی ہیں جس پر ہم سب کو فخر ہے وکلاءبرادری کا فرض ہے کہ سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لئے ہر سطح پر اپنا کردار اد اکر یں ،ہزارگنجی کوئٹہ اور پشاور مدرسے کے دہشت گردانہ واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ان واقعات کی پیشنگوئی کرنے والے وزراءکے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ، اس وقت ایک طرف ملک میں عام آدمی کو مسائل ومشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب ملک پر ایسے سلیکٹڈ حکمران مسلط کئے گئے ہیں جن کا عوامی مسائل سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ، پی ڈی ایم کی فعالیت سے ان پر لرزہ طاری ہوا ہے ، اسدخان اچکزئی کی بازیابی یقینی بنائی جائے ،شہید عسکر خان فاﺅنڈیشن وکلاءکی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتا رہے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے شہید عسکر خان اچکزئی فاﺅنڈیشن کی جانب سے کچہری بار میں شٹل سروس اور وکلاءمیں کتابوں کی تقسیم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین سینئر وکیل منیر احمدکاکڑ ایڈووکیٹ ،ایگزیکٹیو ممبر بلوچستان بار کونسل کلیم اللہ لاشاری ایڈووکیٹ ، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد آصف ریکی ایڈووکیٹ ،معراج الدین ترین ،قاری رحمت اللہ ایڈووکیٹ ، جمیل رمضان ایڈووکیٹ ، عبدالجبار موسیٰ خیل نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ اس موقع پر بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران ،وکلاءتنظیموں کے نمائندوںو عہدیداران سمیت وکلاءکی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ اصغرخان اچکزئی نے شہید عسکرخان فاﺅنڈیشن کی جانب سے وکلاءکو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے لئے شٹل سروس اور کتابیں عطیہ کیں جبکہ انہوںنے کچہری بار میں وکلاءکے لئے جم کی سہولت ، لائبریری ، لائبریری میں کمپیوٹر ز کی فراہمی اور دیگر آلات کی خریداری کے لئے20لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا ۔اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ وکلاءبرادری ہمارے معاشرے کا انتہائی اہم طبقہ ہے جس نے ہمیشہ ملک میں انصاف کی فراہمی اور جمہوریت کے استحکام کے لئے اپنا فعال کردار ادا کیا ہے ملکی تاریخ میں بحالی جمہوریت کی جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں ان میں وکلاءبرادری نے صف اول کا کردار اد اکیا ہے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف وکلاءبرادری نے جس طرح کلمہ حق بلند کیااورسیاسی قیادت کے شانہ بشانہ ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام ، جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے فعال کردا رادا کیا اور اس راہ میں قربانیاں دیں اس پر ہم سب کو فخر ہے ۔انہوںنے کہا کہ آج اگرملک میں تمام حقیقی جمہوری اور عوامی سیاسی قوتیں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر متحد ہوئی ہیں تو اس کا کریڈٹ بھی وکلاءبرادری کو ہی جاتا ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی سے قبل پاکستان بارکونسل نے ملک کی تمام جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی اور سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع فراہم کیا انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک پر جو سلیکٹڈ حکمران مسلط ہیں انہیں عوام ، جمہوریت ، پارلیمنٹ ، میڈیا اور دیگر جمہوری اداروں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں نہ ہی ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ مسائل کا خاتمہ کریں یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم کی فعالیت سے ان پر لرزہ طاری ہوگیا ہے او روہ کبھی سلیکٹڈ اور ٹارگٹڈ احتساب کی کوشش کرتے ہیں کبھی سیاسی انتقام میں اندھے ہو کر انتہائی بچگانہ حرکات کرتے ہیں ہمیں احتساب پر کوئی اعتراض نہیں لیکن سلیکٹڈ حکمران اگر سلیکٹڈ اور ٹارگٹڈ احتساب کریں گے تو ہم عوام کی قوت سے ان کی عزائم کوخاک میں ملادیں گے ۔اصغرخان اچکزئی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے کوئٹہ میں منعقدہ جلسے کے موقع پر ہزار گنجی میں بم دھماکہ ہوا او ر اب گزشتہ روز پشاور کے مدرسے میں دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ پیش آگیا ہے جس میں علمائے کرام اور طلباءشہید وزخمی ہوئے ان واقعات کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے وفاقی وزراءان واقعات کی پیشنگوئی کررہے تھے ان کے خلاف کارروائی کی جائے پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام ، عدل و انصاف کی فراوانی ، میڈیا کی آزادی ، پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لئے میدان میں اتری ہے ہم اپنے اہداف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ انہوںنے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے تفصیلی فیصلے میں سپریم کورٹ نے بھی ریفرنس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے حق او رانصاف کی اس فتح میں وکلاءکا کردار ناقابل فراموش ہے مگر ایف بی آر کے ہاتھوں جسٹس فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو چکر لگوانے کے سلسلے بھی اب بند ہوجانے چاہئیں کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے دنیاپر ہم ہنستی ہے انہوںنے کہا کہ ہمارے صوبے نے بہت زیادہ غیر معمولی حالات کا سامنا کیا بلوچ رہنماﺅں میں نواب اکبرخان بگٹی کو وفاق کے سب سے زیادہ قریب سمجھا جاتا تھا لیکن ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نواب اکبرخان کو دیوار سے لگایا گیا اور حالات یہاں تک پہنچادیئے گئے کہ ان کی شہادت واقع ہوگئی اب ہمیں خدشہ ہے کہ جو حالات بلوچ علاقوں میں پیش آئے انہی حالات سے پشتون بیلٹ کو دوچار کیا جارہا ہے تاکہ پشتون عوام کو بھی دیوار سے لگایا جائے اور ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کیا جائے انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسدخان اچکزئی کی عدم بازیابی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسدخان اچکزئی گردوں کے مریض ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق اسدخان اچکزئی زیادہ ڈپریشن برداشت نہیں کرسکتے اسی لئے ہمیںاب اس بات کا خدشہ ہے کہ کہیں خدانخواستہ اسدخان اچکزئی کو کچھ ہو نہ گیا ہو اور وہ صوبے کی تاریخ کے دوسرے اسدمینگل نہ بن گئے ہوں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسدخان اچکزئی اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں تو انہیں رہا کرکے ان کے خلاف کیس بنا کر انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر وہ حکومتی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس نہیں تو پھر ہمارا سوال یہ ہے کہ ان کی بازیابی کے لئے اب تک کوئی پیشرفت کیوں نہیں ہوئی اور جب اغواءکوئٹہ کے بارونق علاقے سے لوگوں کو اغواءکرسکتے ہیں تو پھردور دراز علاقوں میں حکومت اور انتظامیہ کی رٹ کا کیاحال ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے شہید عسکرخان فاﺅنڈیشن کی جانب سے وکلاءمیں کتابیں تقسیم کیں اور اس عزم کااظہار کیا کہ فاﺅنڈیشن آئندہ بھی وکلاءبرادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنا فعال کردار اد اکرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.