Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پی آئی اے کے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قومی ایئر لائن نے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایچ آر آفیسر کی جانب سے پائلٹس کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی پر سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پی آئی اے کے کپتانوں کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی ہوگی، کپتانوں کو 75 گھنٹے کے بجائے 50 گھنٹے گارنٹی الاؤنس کی ادائیگی کی جائے گی، یکمشت پانچ دن سے زائد بیماری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہوگی، جب کہ سالانہ یکمشت چھٹیوں کی مد میں 7 دن سے زیادہ غیر حاضری کی درخواست بھی قابل قبول نہیں ہو گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 وجوہات کے حامل پائلٹس بھی 50 گھنٹے فلائنگ الاؤنس اور مراعات سے استفادہ نہیں کرسکیں گے، وجوہات میں بغیر منظوری غیر حاضری اور چھٹی کرنا شامل ہے، روزمرہ کے امور کی انجام دہی سے معذرت کرنے والے پائلٹس جو کسی انتظامی کاروائی کے نتیجے میں معطل ہوئے ہوں، وہ پائلٹس جو کسی کوتاہی کی وجہ سے معطل ہوئے ہوں، جب کہ بغیر کسی وجہ کے تین ماہ تک فلائنگ اورز مکمل نہ کرنے والے پائلٹس بھی اس کیٹیگری میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.