Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بجلی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.63 روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:   ستمبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 36 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا درخواست پر کل سماعت کرے گا۔

بجلی صارفین کے لئے بُری خبر، سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں دائرکررکھی ہے، سی پی پی اے کے مطابق ستمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت 2 روپے 84 پیسے فی یونٹ رہی۔ ستمبر میں پانی سے 37.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 17.42 فیصد اور فرنس آئل سے 5.82 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

اسی طرح مقامی گیس سے 10.10 فیصد جبکہ درآمدی ایل این جی سے 21.40 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے، ستمبر میں ہوا سے 1.34 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 5.17 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.