Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹیٹ بینک :ڈس انوسٹمنٹ آمدنی کی منتقلی کا آسان طریقہ متعارف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   (بزنس رپورٹر)  اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں کمپنیوں کو ڈس انوسٹمنٹ آمدنی اپنے غیرملکی حصص داروں کو باآسانی منتقل کرنے میں مدد دینے کیلئے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا کر اور کاروبار کرنے کی آسانی کو تقویت دے کر پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے ایک پْرکشش مقام بنانا ہے ، نیا طریقہ کار سرمایہ کاروں اور دیگر متعلقہ فریقوں کے صلاح مشورے کے ساتھ تشکیل دیا گیا ہے ۔ مرکزی بینک کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت کمپنی کے مقررکردہ بینک کو ایک آسان طریقے پر عمل کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے رجوع کیے بغیر مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے پر تمام ڈس انوسٹمنٹ آمدنی غیررہائشی حصص داروں کو منتقل کرنے کا اختیار سونپ دیا گیا ہے ،مطلوبہ دستاویزات کی تعداد ٹرانزیکشن کے حجم کے مطابق ہوگی۔ یہ اقدام سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھائے گا اور مقامی کمپنیوں خصوصاً نئی کمپنیوں کو اپنے کاروبار کیلئے زیادہ بیرونی سرمایہ کاری لانے میں سہولت فراہم کریگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.