Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج میں مندی ،72فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی   (بزنس رپورٹر )  اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو اتار چڑھاؤکاسلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی چھاگئی ،100انڈیکس 468پوائنٹس کی کمی سے 41381پوائنٹس پر بندہوا،72فیصدکمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث مارکیٹ سرمائے میں 85ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈکی گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 1.25فیصدکم رہا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری نظر آئی جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس41927 پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا، بعد ازاں حصص کی فروخت کا رجحان بڑھ گیا جس کے سبب مندی چھاگئی جو آخر تک برقرار رہی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای30انڈیکس 217ائنٹس کی کمی سے 17377پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 327پوائنٹس کی کمی سے 29113پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر407کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 295میں کمی اور11 میں استحکام رہا۔مارکیٹ کا سرمایہ گھٹ کر76کھرب45ارب روپے رہ گیا،قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت100روپے کے اضافے سے 13900روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 43.33روپے کے اضافے سے 1075روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس کے حصص کی قیمت78.01روپے کی کمی سے 1599.99روپے اورگیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت45.90روپے کی کمی سے 650.10روپے ہوگئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.