Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کیا پولیس سٹیشن سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لے آؤں:سلیم ملک

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (سپورٹس رپورٹر)  سابق کپتان سلیم ملک نے استفسار کیا کہ ‘میں کونسا رویہ اپناؤں ،جس سے سب مطمئن ہوجائیں،لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم ملک نے پی سی بی سے کئی تلخ سوالات پوچھ لیے ۔انہوں نے اس موقع پر سوال اٹھایا کہ کیا پولیس سٹیشن سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لے آؤں اور ساتھ ہی مجھے بتائیں کہ جن کرکٹرز کو جاب دی گئیں کیا ان سے کریکٹر سرٹیفکیٹ مانگے گئے ،سلیم ملک نے مزید کہا کہ مجھ سے ٹرانسکرپٹ کے بارے میں کہا گیاتھا، اس کو چیلنج کیا، مجھ سے ٹرانسکرپٹ کا جواب مانگ رہے ہیں اب تو اس بارے میں فیصلہ بھی آچکا ہے ، کسی حد تک فیصلے سے مطمئن ہوں ٹرانسکرپٹ سے متعلق بات واضح ہوگئی ہے ۔ سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ میں جاب کیلئے این او سی اپلائی ہی نہیں کروں گا، ابھی این او سی مانگا نہیں تو انہوں نے شور مچادیا اگر مانگ لیا تو یہ کیا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ میں اپنی آفر کے بارے میں پی سی بی کو بتاؤں گا، بدقسمتی یہ ہے کہ بورڈ مجھ سے خدمات لینا ہی نہیں چاہتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.