Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:   وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے، عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فور م کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے، وزیراعلی پنجاب صوبے کے متعدد امور بارے بریف کریں گے۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کو دورہ لاہور کے دوران پانچ مختلف اجلاس تجویز کیئے گئے ہیں، عمران خان سے میڈیا کے محاذ پر متحرک پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.