Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فیس بک بالآخر پاکستان میں دفتر کھولے گا؟

0

امین الحق نے رومانیہ میں فیس بک کے اعلیٰ سطح کے وفد سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں فیس بک رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فیس بک کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے رومانیہ میں فیس بک کے اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کی، اس دوران پاکستان میں فیس بک رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امین الحق نے فیس بک حکام کو بتایا کہ پاکستان میں فیس بک صارفین کی تعداد ساڑھے 4 کروڑ سے زائد ہے، چند سالوں میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے فیس بک حکام پر زور دیا کہ ضروری ہے کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹاورس کمپنی نے پاکستان میں کنیکٹیوٹی اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ فیس بک وفد نے یقین دہانی کرائی کہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.