Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ملک بھر میں آٹھ محرم کے جلوس اختتام پذیر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک بھر میں آٹھویں محرم کے جلوس حسینی قافلے کے علم دار حضرت عباس کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے منزل پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئے۔

کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر پہنچ کر ختم ہوا۔

لاہور میں مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار امام حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہوکر قدیمی امام بارگاہ پرانی انارکلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

پشاور میں آٹھ محرم کا جلوس امام بارگاہ سید نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوا اور مقررہ راستوں سے گذرتا ہوا واپس امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

ملک کے دیگر شہروں میں بھی آٹھویں محرم کے جلوس نکالے گئے، مجالسِ عزا میں حضرت عباس علم دار کے فضائل پر روشنی ڈالی گئی۔

کراچی میں سندھ رینجرز نے محرم الحرام کے جلوس کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں میں پھنسے شہریوں کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔

کراچی میں آٹھ محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ سندھ رینجرز کے اہل کاروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کشتیوں اور ٹرکوں کے ذریعے ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔

رینجرز اہل کاروں نے شہر کی کچھ سڑکوں سے پانی کی نکاسی بھی جاری رکھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.