Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کراچی میں شدید بارشوں کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی میں شدید بارشوں کے بعد مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، سڑکوں کے بعد موبائل نیٹ ورکس بھی بیٹھ گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل ٹاورز کو بجلی کی سپلائی 24 گھنٹوں سے معطل ہے، جس کے باعث مختلف سیلولر نیٹ ورک کی سروس متاثر ہوئی ہے۔

موبائل ٹاورز کو بجلی سپلائی کی معطلی سے شہر میں موبائل فون پر رابطہ محال ہوگیا، شہریوں کو ایک دوسرے سے رابطے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مواصلاتی نظام درہم برہم ہونے سے لازمی خدمات کے دفاتر کو بھی فیلڈ اسٹاف سے رابطے میں شدید مشکلات درپیش ہیں

موبائل فون کمپنیز کے انفرا اسٹرکچر کو بھی بارش کے پانی سے نقصان پہنچا ہے جبکہ موبائل فون کے بعد پی ٹی سی ایل پر بھی رابطہ ممکن نہیں رہا۔

مختلف علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی سروسز بھی بری طرح متاثر ہے، متعدد  علاقوں میں بارش کا پانی پی ٹی سی ایل کےانفرا اسٹرکچر میں بھرا ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.