اولڈ ٹریفورڈ: مانچسٹر میں انگلینڈ نے پہلے ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف اب تک ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رنز بنائے ہیں۔
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کو پہلے ہی اوور میں اوپنر جانی بیرسٹو کی وکٹ کا نقصان اُٹھانا پڑا جب وہ محض مجموعی 3 رنز کے اسکور پر عماد وسیم کی گینڈ پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پہلی وکٹ کے بعد ڈیوڈ میلن اور ٹام بینٹن نے بالترتیب 35 اور 19 رنز کی ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے مجموعی اسکور میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں جب کہ پاکستانی کپتان بابر اعظم مضبوط ہوتی پارٹنر شپ کو توڑنے کے لیے باؤلنگ کے مختلف آپشن استعمال کررہے ہیں۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ دعوت دی، پاکستان اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔