Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسد عمر کی کامیاب جوان پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے مالی امداد کی یقین دہانی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات اسد عمر نے حکومت کو ‘کامیاب جوان’ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ہر طرح کی مالی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جمعہ کے روز وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان ایک اثاثہ ہیں اور وہ ملک کی ترقی میں مددگار ثابت ہونگے۔

اس موقع پر محمد عثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے دس لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام سے رقم وصول کرنے والے نوجوانوں نے کاروباری سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے ٹائیگر فورس کی نئی ذمہ داریوں کے منصوبے پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.