Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ریلوے نظام معمول پر لانے کیلئے 2 ٹرینیں منسوخ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریلوے انتظامیہ نے مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا نظام معمول پر لانے کے لئے قراقرم ایکسپریس اور بزنس ایکسپریس ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کر دیا ہے، لاہور سے دیگر ٹرینیں تین سے پانچ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

ریلوے کی ڈویثرنل کمرشل آفیسر لاہور شیریں حنا اصغر نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ میں شدید بارشوں کے باعث ریلوے نے مجبوری کے عالم میں دو مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قراقرم ایکسپریس اور بزنس ٹرین منسوخ کی گئی ہیں ، ان ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا اور جو مسافر ٹکٹ واپس کرنا چاہیں انہیں پوری رقم ادا کی جائے گی۔

شیریں حنا اصغر نے کہا کہ لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس آج رات گیارہ بجے روانہ ہو نگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.