Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سندھ میں سیلابی صورتحال، NDMA کا امدادی آپریشن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا سندھ میں بارشوں اور سیلابی صورتحال میں امدادی آپریشن جاری ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آرمی اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں پانی کے اخراج کے لیے مشترکہ آپریشن کررہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق بارش اور سیلابی صورتحال کے متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرین کو کھانا، پینے کا پانی اور ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ابتدائی طبی امداد کیلئے 32 میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے 56 ریلیف کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.