Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

سیلاب میں پھنسے بلوچ عوام کو مطلوبہ امداد فراہم کی جانی چاہئے، بلاول بھٹو

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  بلوچستان میں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں اپیل کی کہ بلوچستان میں بارش سے متاثرہ عوام اور انفرااسٹرکچر کو بچانے کے لیے سب کو نظر آنے والا عملی امدادی اقدام کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے کہ امدادی کارروائیوں کے متعلق کہی جانے والی باتوں میں بلوچستان کو بہت کم جگہ مل رہی ہے۔ سیلاب میں پھنسے ہمارے بلوچ بھائیوں و بہنوں کو مطلوبہ امداد فراہم کی جانی چاہئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بارش و سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ متاثرین کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان متاثرین کی ہر ممکن امداد کریں۔

چیئرمین پی پی پی نے بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی ہونے والے جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.