Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تربیلا اور منگلا ڈیم مکمل طور پر بھر گئے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملک میں پانی کے سب سے بڑے ذخائر تربیلا اور منگلا ڈیم پوری صلاحیت کے مطابق بھر گئے ہیں۔

واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کی سطح 1550 فٹ، منگلا ڈیم میں 1242 فٹ ہے۔

ہیڈمرالہ پر چناب دریا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار 400 کیوسک، اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 400 کیوسک ہے جبکہ نوشہرہ پر کابل دریا میں پانی کی آمد 46 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 600 کیوسک ہے۔

واپڈا ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 59 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ منگلا میں 73 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

تربیلا میں پانی کی آمد 2 لاکھ 33 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 4 ہزار 400 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 49 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 10 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 35 ہزار500 کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 2 لاکھ 55 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 400 کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 98 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 34 لاکھ 25 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی سال بعد تربیلا اور منگلا ڈیم میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیا گیا ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق پانی ذخیرہ ہونے سے ہائیڈل پیداوار میں اضافے کے ساتھ زرعی ضروریات کے لیے بھی گزشتہ سالوں کی نسبت وافر پانی دستیاب ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.