Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نیب بلوچستان کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( این این آئی)قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سرکاری اراضی پر ہاوسنگ اسکیم بنانے والے قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے غیرقانونی ہاوسنگ اسکیم چلانے والے تین افرادکو کوئٹہ سے گرفتار کر لیا ہے ، قبضہ مافیا نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز بنا کر ہزاروں لوگوں کو پلاٹ فروخت کئے ،نیب بلوچستان نے ہاوسنگ اسکیمز کے دفاتر سے تمام ریکارڈتحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف باقاعدہ کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔زمین قبضہ مافیا کے حوالے کرنے والے سرکاری افسران و عملے کے سخت کاروائی کے لئے لائہ عمل تیارکر لیا گیا ہے ، جلد اعلی عہدوں پر فائز افراد سمیت متعدرگرفتاریاں متوقع ہیں ۔کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری زمین پر غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز بنانے کی اطلاعات پردوران تحقیق انکشاف ہوا کہ میگا سٹی کچلاک اور جان ٹاون کچلاک اسکیمز سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے بنائی گئی ہیں ، جس میں ہزاروں لوگوں کو غیر قانونی طور پر پلاٹ فروخت کر دئیے گئے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اسکیمز کے مالکان نے ہاوسنگ اسکیمز بنانے کے لئے کیو ڈی اے سے این او سی کے حصول سمیت کسی بھی قسم کا قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا۔نیب بلوچستان نے قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزمان صاحب زادہ محمد یوسف، شبیر احمد، صاحب زادہ اور محمد صادق کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتاری کے بعد احتساب عدالت پیش کر کے ملزمان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ملزمان سے ہوشربا انکشافات کے بعد متعدد گرفتاریاں متوقع ہیں۔میگا سٹی کچلاک اور جان ٹاون کچلاک کے متاثرین اپنے کلیم کی بابت نیب بلوچستان سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.