Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کیسکو کا نویں اور دسویں محرم الحرام کو بجلی کی مسلسل بجلی کی فراہمی کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے نویں اور دسویں محرم الحرام کو بجلی کی باقاعدہ اور مسلسل فراہمی کےلئے مختلف انتظامات کردئےے ہیں۔ اس سلسلے میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور صارفین کی شکایات کابروقت ازالہ کرنے کےلئے مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹر (ٹیلی فون نمبر 081-9201445 اور 0812829753 )قائم کردیاگیاہے ۔جوکہ 24گھنٹے 3شفٹوںمیں مسلسل کام کرے گا۔کیسکوکی مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹرصوبائی حکومت کے ایمر جنسی کنٹرول سینٹر 15 یعنی مددگار سینٹرسے ان متعلقہ فیڈروں کے سلسلے میںبجلی کی صورتحال پر مسلسل رابطہ میں رہے گا۔کیسکو کی جانب سے ایکسیئن زرغون ولی کاکڑ کو فوکل پرسن مقر کر دیا گیا ہے۔کیسکو کی مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹرکوصارفین کی جانب سے بجلی منقطع ہونے کی صورت یا شکایت موصول ہونے کے بعد مرکزی مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر بجلی کی بحالی کےلئے ہنگامی بنیا دوں پر اقدامات بھی کرے گا۔کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں پرنویں اوردسویں محرم الحرام کو لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی البتہ کسی بھی علاقہ میں فنی خرابی کو دور کرنے اور بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے تکنیکی ٹیم اور متعلقہ فیڈروں کے سب ڈویژنل افسران (SDO) اپنے عملہ کے ساتھ دفاترمیں موجودرہیں گے تاکہ بجلی سے متعلق کسی بھی ایمرجنسی سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہرسے باہر دیگر اضلاع میں بھی امام بارگاہوں کی انتظامیہ کیجانب سے فراہم کر دہ اوقات کار میں متعلقہ فیڈروں پر بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.