Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان :مختلف حادثات اور واقعات میں 7افراد جاں بحق

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ/اندرون بلوچستان (آن لائن )بلوچستان کے مختلف اضلاع کچھی،سبی،حب،دکی،کوئٹہ اور پنجگور میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں خاتون اور طالبعلم سمیت 7افراد جاں بحق جبکہ 5سالہ بچی سمیت4 افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں آب گم کے میدانی علاقے میں مزدا اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں حب میں لاکھڑا میں آسمانی بجلی گرنے سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سبی محلہ قصاب میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون ملبے تلے دب گئی واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ایدھی ایمبولینس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کی لاش کو ملبے تلے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ہے ژوب کے علاقے ڈی آئی خان قومی شاہراہ خاورینہ کے مقام پر ٹرک الٹنے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا دکی میں مکان کی چھت گرنے سے 5سالہ بچی شدید زخمی ہوگئی ہے کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر خنجر کے وار سے ایک شخص عبدالرحمان زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان میں ایک بھائی نے اپنے دوسرے بھائی بشیر احمد کو چھری مار کر زخمی کردیا پو لیس نے زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے جبکہ پنجگور ہی کے علاقے بلیدہ سے ایک شخص اشرف کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.