Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بلوچستان میں توانائی کے نئے ذرائع پر توجہ دی جائے : چیئرمین سینٹ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد /کوئٹہ (آن لائن )چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک بڑا صوبہ جہاں بجلی کی تقسیم کار کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے قدرتی وسائل سے مالا مال بلوچستان میں توانائی کے نئے ذرائع پر توجہ دی جائے شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بلوچستان کی بجلی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جائے بلکہ ہر ضلع میں چھوٹے پیمانے کے توانائی منصوبوں سے بہتری ہو سکتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات میں بلوچستان کے حوالے سے توانائی سے متعلقہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان ایک بڑا صوبہ ہے،بجلی کے تقسیم کار نظام کو بہتر بنانا ہوگابلوچستان کے اضلاع چاغی، لسبیلہ، آواران، وشوک،گوادر وغیرہ کیلئے علیحدہ بجلی کی تقسیم کار کمپنی بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے ہدایت کی کہ لسبیلہ کو کے الیکٹرک سے علیحدہ کر کے نئی مجوزہ تقسیم کار کمپنی میں شامل کیا جائے صادق سنجرانی نے کہا کہ قدرتی و سائل سے مالا مال صوبے میں توانائی کے نئے ذرائع پیدا کرنے پر توجہ دی جائے شمسی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں سے بلوچستان کی بجلی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے بلوچستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کیلئے خصوصی مراعات دی جائیںبلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کا نظام موثر طریقے سے کام نہیں کر رہا اسے بہتر کیا جائے ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جائے ہر ضلع میں چھوٹے پیمانے کے توانائی منصوبوں سے بہتری ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.