Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

نا اہل حکمرانوں کا وجود ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے: حافظ حسین احمد

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ مسلط شدہ حکمرانوں نے ہر حوالے سے ملک وقوم کا بڑا غرق کردیا نا اہل حکمرانوں کا وجود ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہے سلیکٹیڈ حکمرانوں نے تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی لائی جمعیت کی عوام دشمن حکمرانوں کے خلاف تحریک جاری رہے گی عوام نصب شدہ حکمرانوں سے نجات دلانے کے لیے جمعیت کی تحریک کو مضبوطی سے کامیاب کرے جمعیت ہی حقیقی معنوں میں اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے یہ بات انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام تحصیل کچلا غ کے امیر مولانا خدا ے دوست سے ملاقات کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی صاحبزادہ حافظ زبیر حسین احمد حافظ محمود ظفر حسین بلوچ بھی موجود تھے جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی اطلاعات سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں ملک وقوم کو بحرانوں کا ذمہ دار حکمران جماعت ہے فیاض الحسن چوہان زبان کو لگام دے جمعیت غیر شائستگی سیاست کی قائل نہیں ہیں تبدیلی کی دعوے داروں نے سیاست کو گالی گلوچ سے متعرف کرایا گیا انہوں نے کہا کہ جمعیت نے ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی اور آئین پاکستان کی بالادستی اور عوام کی خودمختاری کیلئے جہد و جہد کی ہے سلیکٹیڈ حکمرانوں کاوجود مزید ملکی استحکام و سالمیت اور معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ جمعیت ہی ملک کی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے قوم مایوس نہ ہوں نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر دم لیں گے حکمران ہرحوالے سے ناکام ہو چکے ہیں سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بجائے آئے روز قوم پر مہنگائی کے طوفان کی صورت میں ڈرون حملے کیا جارہا ہے تبدیلی کے نعرے لگانے والے نے ملک و قوم کو ہر طرح مفلوج کر دیا قوم سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملکی استحکام و معیشت کو خطرہ لاحق ہے تبدیلی سرکار نے تبدیلی نہیں مہنگائی اور بیروزگاری کے صورت میں تباہی لائی انہوں نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کی پہاڑ گرایا جارہا ہے مہنگائی کے طوفان سے قوم خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے گھریلو مشکلات میں مذید اضافہ ہوتا جارہا ہے عوام کو دو وقت روٹی سے محروم کر رکھا ہے عوام فاقوں پر مجبور ہیں حکمران طبقہ اپنے نااہلی چھپانے کے لئے مختلف ایشوز پیدا کررہا ہے تاکہ عوام کا توجہ ہٹ جائے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت آئین پاکستان کی بالادستی ود فاع پر کسی قسم سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.