Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ پازیٹو آ گیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پریمیئر لیگ کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کے مڈفیلڈر پال پوگبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان کا گزشتہ دنوں ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے۔

کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 27 سالہ کھلاڑی پال پوگبا نے خود کو 14 دن کیلئے قرنطینہ کر لیا ہے۔ بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ اب سویڈن میں آئندہ ماہ پانچ ستمبر سے شروع ہونے والی فرانس نیشنز لیگ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چودہ روز کے بعد کورونا کا ٹیسٹ منفی آںے کی صورت میں انھیں یونائیٹڈ پریمئیر لیگ کیلئے چنا جا سکتا ہے۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوری ٹیم اور انتظامیہ اپنے کھلاڑی پال پوگبا کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.