Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

دنیا میں کورونا کیسز 24635518، اموات 835679

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 46 لاکھ 35 ہزار 518 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 35 ہزار 679 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 67 لاکھ 3 ہزار 180 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 401 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 70 لاکھ 96 ہزار 659 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 84 ہزار 803 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 48 ہزار 317 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 15 ہزار 137 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 231 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 48 ہزار 377 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 18 ہزار 726 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 37 لاکھ 64 ہزار 493 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کورونا سے 61 ہزار 725 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 92 ہزار 295 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 804 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 576 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 28 ہزار 277 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 21 ہزار 997 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 13 ہزار 628 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 18 ہزار 286 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 18 ہزار 468 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 22 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 62 ہزار 594 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 79 ہزار 914 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 996 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 51 ہزار 792 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 72 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 4 ہزار 102 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 8 ہزار 50 زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 80 ہزار 292 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 21 ہزار 137 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 67 ہزار 796 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 477 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 368 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 785 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 11 ہزار 855 تک جا پہنچی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 127 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 4 ہزار 583 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 13 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 283 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 8 ہزار 833 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 644 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.