کراچی : گزشتہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں6کروڑ69لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق21اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 65 کروڑ55لاکھ ڈالرسے بڑھ کر 19 ارب 72 کروڑ 24 لاکھ ڈالر پر جاپہنچے ،اس دوران سرکاری زرمبادلہ ذخائر 3کروڑ24لاکھ ڈالر اضافے سے 12 ارب 64کروڑ8لاکھ ڈالر جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین کروڑ45لاکھ ڈالر بڑھ کر 7 ارب 8 کروڑ 16 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔
مشرق مزید