لاہور: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے زبردست تیزی کا تسلسل برقرار ہے ، رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز 100 انڈیکس 219.35 پوائنٹس بڑھ گیا۔ گزشتہ روز ساڑھے دس بجے تک انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 41250 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ تاہم اس دوران سرمایہ کاروں نے ٹریڈنگ کے دوران ہاتھ روک لیا جس کے باعث مارکیٹ میں مندی کی واپسی ہوئی ۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر حصص مارکیٹ میں 219.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہونے کے بعد 41081.94 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار میں 0.54 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 31 کروڑ 23 لاکھ چار ہزار 180 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو پچاس ارب سے زائد کا فائدہ ہوا۔
مشرق مزید