لاہور:اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ دوسروں کو کامیابی کیلئے شارٹ کٹ کا مشورہ دیتے ہیں ، ہر شعبے میں ایسے لوگوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ہے جو آپ کاہاتھ پکڑ کر کامیابی کی منزل کی طرف لے کر چلتے ہیں ، میرا یہ ماننا ہے کہ جب آپ میں ٹیلنٹ ہو تو کوئی آپ کو کٹھ پتلی نہیں بنا سکتا۔ ریشم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوسرے لوگوں کی طرح مجھے بھی بہت سے لوگوں نے شارٹ کٹ کے مشورے دئیے لیکن میں نے ہمیشہ اپنے دل و دماغ سے کام لیا ہے اور ایسے مشوروں کو خاطر میں نہیں لائی جس سے کامیابی کا دور مختصر ہو ۔
مشرق مزید