لاہور: اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈا کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیریوں کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی۔مہوش حیات نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں ازراہِ مذاق کہا کہ اگر میرانام مستقبل میں کسی کیساتھ لگانے کی جسارت کرنی ہی ہو تو لیونارڈو ڈی کیپریو کیساتھ منسلک کیا جائے تو مجھے اعتراض نہیں ہوگا۔ان کا کہناتھاکہ میں بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات کا حوالہ نہیں دینا چاہتی ۔
مشرق مزید