Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مقبوضہ کشمیر:محرم کے جلوسوں میں پاکستان کے حق میں نعرے

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ جموں وکشمیرکے عوام کو ان کا حق خود ارادیت دے تاکہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ بھارت کشمیر پر جبری قبضے ، فوجی جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی جاری جدوجہد آزادی کو کمزور نہیں کرسکتا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کاز کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے اور تنازع کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ۔ ادھرسرینگر، بڈگام سمیت مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران پاکستان اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے گئے ۔ عزاداروں نے ” ہم پاکستانی ہیں ، پاکستان ہمارا ہے ،ہم کیا چاہتے آزادی اور بھارت کشمیر سے چلے جاؤ ’’جیسے نعرے بلند کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.