Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پاکستان اور انگلینڈ کا آج مانچسٹر میں چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ ہو گا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور:  پاکستان اور انگلینڈ کا آج مانچسٹر میں چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ ہو گا، کھلاڑیوں نے تیاریاں مکمل کر لیں، ٹرافی کی رونمائی نے سب کو پرجوش کر دیا۔

بابائے کرکٹ انگلینڈ کی سرزمین پر ٹُک ٹُک کے بعد چھکے چوکوں کی ٹکا ٹک، ٹک ٹکی باندھ کر دیکھنے والے دیوانے بے قرار ہیں۔ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے میں شاہین اِن ایکشن ہوں گے، انگلش کھلاڑیوں کی بھی تیاریاں مکمل ہیں۔

سیریز کا افتتاحی میچ آج رات دس بجے شروع ہو گا، اولڈ ٹریفرڈ کے تاریخی میدان میں جارحانہ کرکٹ کا بِگل بجے گا۔ ٹرافی کی رونمائی نے کھلاڑیوں کو پرجوش کر دیا، جیت کے دعوے کئے جانے لگے۔ دونوں ٹیموں نے ٹریننگ کے دوران بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں اور پلاننگ بھی فائنل کر لی۔

فارمیٹ ہی نہیں کپتان اور اسکواڈ بھی نئے ہیں، بابراعظم جیت کے لیے پرعزم ہیں، کہتے ہیں سینئر، جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے، کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں گے۔ نمبر ون بابر اعظم کو فخر زمان، شاداب خان، شعیب ملک، محمد رضوان، محمد عامر، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی کے تگڑے اسکواڈ کا مان ہے۔
انگلش ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، ہوم گراؤنڈ اور پندرہ میں سے دس ٹی ٹوئنٹی جیتنے کی نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.