Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، مہلک وائرس سے 2 لاکھ 95 ہزار 53 شہری متاثر

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد:  کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 9 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 283 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 53 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 415 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 636، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 923، بلوچستان میں 12 ہزار 742، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 816، اسلام آباد میں 15 ہزار 578 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 277 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 59 ہزار 261 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 483 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 283 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 195، سندھ میں 2 ہزار 394، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.