Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

رواں سال 48 پولیس اہلکارفرائض کی انجام دہی میں شہید ہوئے : آئی جی خیبرپختونخوا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

پشاور :  آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ عوام کی بہتری کے لیے جانوں کی قربانی دی، رواں سال 48 پولیس اہلکار فرائض کی انجام دہی میں شہید ہوئے۔

آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کا پولیس کی کارکردگی سے متعلق پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار پولیس فورس موجود ہے، اولین کوشش ہوتی ہے کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جائے، دہشتگردی کے حوالے سے عوام اور لیڈر شپ کو کافی تشویش تھی، پولیس کی کوششوں اور عوام کے تعاون سے صوبے میں امن قائم ہوا، شہدا کے بچوں کے لیے 41 کروڑ روپے کے فنڈ جاری کئے گئے، سی ٹی ڈی نے 599 دہشتگرد گرفتار کئے، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ رواں سال 19 ہزار سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے۔ خواتین کے حوالے سے نئی ایپ بنائی جارہی ہے، ہرا سگی سے نمٹنے کے لئے ایپ تیار کرلی ہے۔ ایک سال کے دوران 12 پولیو مہم چلائی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 900 کلوآئس سمیت ہیروئن اورچرس بھی پکڑی گئی، 24 سو سے زائد واقعات قتل، مقاتلے اور ذاتی دشمنی کی بناء پر ہوئے۔ جرائم میں کمی کے لیے ابابیل فورس بنانئی گئی، تھانہ کلچر کو تبدیل کرنا مشن تھا جس میں کافی کامیابی ملی، ہر تھانے میں آسان مرکز قائم کئے جارہے ہیں۔

آئی جی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے آج دورہ کیا، کوئی بھی غیرقانونی حوالات میں موجود نہیں تھا، روزنامچہ میں کوئی غلط انٹری نہیں تھی،ضم شدہ اضلاع کو مین سٹریم پر لانا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.