Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا کر دم لیں گے : شفقت محمود

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : شفقت محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا کر دم لیں گے، صوبے بھر میں ن لیگ کو عبرتناک شکت دیں گے۔

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و وفاقی وزیر شفقت محمود نے ایوان اقبال میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ کارکنان نے شفقت محمود کو صدر پنجاب بننے پر مبارکباد پیش کی۔ شفقت محمود سے سابق صدر لاہور ممبر کشمیر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان، مہر واجد عظیم، عفیف صدیقی سمیت دیگر رہنما ملے۔ پارٹی رہنماؤں نے پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر شفقت محمود نے کارکنان سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں جو نئی ذمہ داری سونپی ہے، اسے ایمانداری سے پوری کروں گا، کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی اپنے کارکنان اور اچھی شہرت کے حامل مضبوط امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.