Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بے نظیر بھٹو کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے : شہباز شریف

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : شہبازشریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم، جمہوریت کی ایک دلیر آواز اور ایک بہادر و مقبول عوامی قائد تھیں، ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 14 ویں برسی پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 14 ویں برسی پر سابق صدر جناب آصف علی زرداری، چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو، بیٹی بختاور، آصفہ اور دیگر تمام وابستگان، پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین و وابستگان کو صبرجمیل دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.