Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

روسی صدر کا بیان مسلم امہ کی ترجمانی ہے : شجاعت کا پیوٹن کو خراج تحسین

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور : مسلم لیگ ق کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا سبب ہے، روسی صدر کا بیان مسلم امہ کی ترجمانی ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے روسی صدر پیوٹن کو توہین رسالتﷺ کی دلیرانہ مذمت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کیلئے حضور نبی اکرم ﷺ اپنی جان، مال اور اولاد سے بھی بڑھ کر عزیز ہیں، ان کی شان میں گستاخی سے سب سے زیادہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا جان چکی کسی بھی پیغمبر یا مذہب کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں، جب سے صدر پیوٹن کو دیکھا ہے ان کی دبنگ شخصیت کا معترف ہوں، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں ان کا دلیرانہ بیان خوشگوار ہوا کا جھونکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.