Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

مودی نے آر ایس ایس کا انتہا پسند نظریہ سرحد پار تک پھیلا دیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت میں نریندر مودی کو اقتدار ملنے سے اب تک ہندوتوا اور سیفران دہشت گردی انتہاؤں پر پہنچ گئی۔

مودی نے آر ایس ایس کے انتہا پسند نظریے اور تشدد کی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا ہے، رواں برس بھارت نے 2820مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، فائرنگ سے 27 بے گناہ شہری شہید اور 245شدید زخمی ہوئے۔

بزدل بھارتی فوج ایل او سی پر ہمیشہ سویلین کو ٹارگٹ کرتی ہے اور یہ سلسلہ کئی برسوں سے جاری ہے، بھارتی فوج نے2016 میں 382 مرتبہ، 2017   مین1881 مرتبہ ،2018 میں3038  مرتبہ 2019 میں 3351  مرتبہ ایل او سی کی خلاف ورزی کی، 2015 ء  میں 39 شہری شہید، 152 زخمی،. 2016 میں 46 سویلین شہید، 150 زخمی ہوئے، 2017 میں بھارتی فائرنگ سے 53 افراد شہید، 256 زخمی ہوئے،. 2018 میں بھارتی روش 58 جانیں لے گئی،. 319 زخمی بھی ہوئے۔

23 ستمبر کو پاکستان میں تعینات 24 سفیروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا گیا اور انہوں نے اپنی آنکھوں سے بھارتی جارحیت اور املاک کو نقصان کا جائزہ لیا۔

سفارتکاروں نے اپنے ٹویٹ کے زریعے لائن آف کنٹرول دورہ اجاگر کیا پاکستان کی طرف سے ہمیشہ سفارتکاروں، اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو مکمل رسائی و سہولت دی، 26 فروری کو بھارتی طیاروں کی ایل او سی کراس کرنے اور بھارتی جہاز کی تباہی پر ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کو موقع کا دورہ کرایا گیا، دورے کے موقع پرڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہا سچ ثابت ہوا، ہمارے پاس چھپانے کیلیے کچھ نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.