Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ایران نے اپنے 3 قیدیوں کے بدلے آسٹریلوی خاتون ماہر تعلیم کو رہا کردیا

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

ایران نے برطانوی نژاد آسٹریلوی خاتون ماہر تعلیم مور گلبرٹ کو رہا کر دیا تاہم اس کے بدلے تھائی لینڈ نے 3 ایرانی قیدیوں کو رہا کیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں جاسوسی کے الزام میں دو سال سے قید میلبورن یونیورسٹی سے وابستہ خاتون ماہر تعلیم مور گلبرٹ کو جیل سے رہائی کا پروانہ مل گیا ہے۔ مور گلبرٹ کو 2018 میں گرفتار کر کے بند کمرے میں مقدمہ چلا گیا تھا اور جاسوسی کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ماہر تعلیم مور گلبرٹ کی رہائی سے قبل تھائی لینڈ نے اسرائیلی سفارت کاروں پر 2012 میں ناکام بم حملے کے الزام میں قید 3 ایرانی شہریوں کو اُن کے ملک کے حوالے کردیا تھا تاہم تھائی لینڈ نے اس عمل کو ’قیدیوں کے تبادلے‘ سے تعبیر کرنے کو درست قرار نہیں دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.