چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت ملتان میں کارکنوں کی گرفتاریاں کر رہی ہے، کٹھ پتلیاں جیالوں سے خوف زدہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کرنا ہے کر لیں، ہمیں پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ یوم تاسیس منانے سے کوئی نہیں روک سکتا، وفاقی حکومت نے ملتان میں کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔