محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کی 5 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہوگی۔