Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ٹی ایل پی کا اسلام آباد مارچ، تصادم میں 4 پولیس اہلکار شہید، درجنوں زخمی

0

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے دوران گجرانوالا کے قریب پولیس کے ساتھ تصادم میں 4 اہلکار شہید اور 250 سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ٹی ایل پی کی فائرنگ سے پولیس کے 4 اہلکار شہید ہوئے اور کشیدگی کے دوران دیگر 253 افراد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور حکومت صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری بطریق احسن نبھائے گی۔

قبل ازیں پنجاب پولیس کے ترجمان نیاب حیدر کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے دوران مزید پولیس اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں لیکن حتمی اعداد وشمار سے آگاہ نہیں کیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پنجاب میں رینجرز طلب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا تھا کہ 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور 70 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 8 کی حالت تشویش ناک ہے۔

شیخوپورہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) کے میڈیکل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر اظہر امین کے مطابق پولیس اور ٹی ایل پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم میں زخمی ہونے والے 30 اہلکاروں کو مریدکے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) منتقل کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دیگر 35 زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کیا گیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا تھا کہ ‘ٹی ایل پی کے کارکنوں نے ایس ایم جی، اے کے 47 اور پستول کا استعمال کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار شہید ہوئے’۔

پولیس اور ٹی ایل پی کارکنان کے درمیان تصادم کے بعد ہونے والی شیلنگ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تاہم ڈان ڈاٹ کام کو اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

ٹی ایل پی نے دعویٰ کیا کہ ان کےمتعدد کارکن جاں بحق یا زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جب انہوں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.