Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

متفقہ فیصلہ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے قدوس بزنجو کونامزد کرنے کا فیصلہ

پارٹی نے اور اتحادی جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے قائد ایوان کے لیے عبدالقدوس بزنجو کا نام فائنل کر دیا گیا ہے ، قاسم سوری اور صادق سنجرانی کی پریس کانفرنس

0

کوئٹہ (سٹی رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں سمیت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک ڈی پی ایس پی کر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کے پارٹی نے اور اتحادی جماعتوں نے مل کر فیصلہ کیا ہے قائد ایوان کے لیے عبدالقدوس بزنجو کا نام فائنل کر دیا گیا ہے جبکہ سپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے میر جان جمالی کے نام پر اتفاق ہوا ہے اس موقع پر سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کا کہنا تھا بلوچستان میں ایک ماہ سے سیاسی بحران تھا آج اس دوران کا خاتمہ ہوا ہے وزیراعظم کی ہدایت پر ہم سب یہاں آئے ہیں چام کمال خان تمام ممبرز کو کہا کہ سب اکھٹے ہو جائے اور پارٹی کو بچائے وزیراعظم کی خواہش ہے کہ بلوچستان ترقی کرے بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی کا کہنا تھا جام کمال نے پارٹی بچانے کیلئے بہترین کردار ادا کیا وفاقی وزیر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی تھے اور ہم بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں رہیں گے وزیر اعلیٰ کے نامزد امیدوار بزنجو کا کہنا تھا وائس ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سب کام کرے اور بلوچستان کی ترقی کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا بلوچستان ایک وسیع صوبہ ہے مسائل بھی زیادہ ہے بلوچستان کے مسائل کے لئے مل کر کام کریں گے اور انہوں نے دعویٰ کیا کیا آنے والا وزیر اعلی تمام سیاسی پارٹیوں کا مشترکہ وزیراعلی ہوگا گورنر صاحب سے درخواست کریں گے کہ وہ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جلد از جلد لائے تاکہ بلوچستان میں حکومت بنا سکے اور بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کرے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.