Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

کوئٹہ سے بغداد تک بہت جلد پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ،پی آئی اے

0

کوئٹہ:پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز PIA جنرل منیجر محمد بلال نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تاجروں عوام اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کے مطالبے پر کوئٹہ سے ملتان کے لیے ہفتہ وار دو پروازوں کا آغاز 3 نومبر سے کیا جا رہا ہے جبکہ کوئٹہ سے بغداد تک بھی بہت جلد پروازوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے جس کے لیے ٹریول ایجنٹس اور تاجروں کا تعاون ناگزیر ہیں،یہ بات انہوں نے آل عمرہ گروپ بلوچستان کے صدر نعیم احمد اور مدنی ٹریول ایجنسی کوئٹہ کے ڈائریکٹر محمد کامران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی،ملاقات میں پی آئی اے کی جانب سے کوئٹہ سے بغداد کے لیے براہ راست پروازیں چلانے اور دیگر دیگر روٹس پر PIA کی کارکردگی اور ٹریول ایجنٹس کے مسائل پر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آل عمرہ گروپ بلوچستان کے صدر نعیم احمد اور مدنی ٹریول ایجنسی کوئٹہ کے ڈائریکٹر محمد کامران نے پی آئی اے کے حکام کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.