Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

جو مظاہرین پرظلم کرے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں، فضل الرحمان

0

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جو حکومت مظاہرین کو مارے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا کالعدم تنظیم کا جمہوری اور قانونی حق ہے، لاہور میں ان پر تشدد کیا گیا، انسانی حقوق پامال ہوئے ہیں، مظاہرین کا ایک مطالبہ ہے جس کے حق میں وہ احتجاج کر رہے ہیں، نواز شریف کے خلاف مظاہرہ ٹھیک تھا اور عمران خان کے خلاف غلط ہے؟، حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں، معاملات کو شائستگی سے حل کیا جائے، جو حکومت مظاہرین کو مارے اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.