Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

ڈالر کی قدر میں بڑی گراوٹ ، انٹربینک ریٹ میں ایک روپیہ 32 پیسے کمی

0

کراچی : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 32 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر ایک روپیہ 32 پیسے کمی کے بعد 173 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوا، اس طرح انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 77 پوائنٹس کمی ہوئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ کی کمی سے 175 روپے 40 پیسے پر فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر امداد کی فراہمی ہے۔ سعودی ترقیاتی فنڈ اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کرے گا تاکہ محفوظ اثاثوں اور کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان درپیش مسائل حل کر سکے، سعودی عرب تیل کی خریداری کے لیے ایک ارب بیس کروڑ ڈالر ایک سال کے دوران فراہم کرے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.