Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

فرانس کی حکومت کا ’اسلامی انتہا پسندی‘ کے خلاف کریک ڈاؤن

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال مشرقی علاقے پینتن میں واقع ایک مسجد میں جو نظر آیا، اس سے اندازہ ہوا کہ شاید اس بار حالات مختلف ہیں۔

یہ عمارت دیکھنے میں بڑے بڑے ہوائی جہازوں کے ہینگر کی طرز پر تعمیر کی گئی ہے، جہاں ان کی مرمت اور دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ لیکن یہ مسجد خالی تھی اور بند تھی۔

مسجد کے باہر ایک سرکاری حکم نامہ چسپاں تھا جس پر درج تھا کہ ‘اسلام پسند تحریک’ چلانے کی مہم میں ملوث ہونے کے باعث اور حال ہی میں قتل کیے جانے والے فرانسیسی استاد سیموئیل پیٹی کو نشانہ بنانے والی ویڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی وجہ سے اس مسجد کو بند کر دیا گیا ہے۔

پیرس میں سیموئل پیٹی کے قتل کے بعد فرانسیسی حکومت کی جانب سے ‘اسلامی انتہا پسندی’ کے خلاف لیے گئے برق رفتار اقدامات بہت سخت رہے ہیں۔

اس حوالے سے حکومت نے مختلف انکوائری کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا، بہت کچھ بند کرنے کا حکم دیا اور نئے اقدامات اور تجاویز کا اتنا انبار لگ گیا ہے کہ ایک ایک کو یاد رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

خبروں کے مطابق فرانس کے صدر ایمینوئل میکخواں نے اپنی دفاعی کونسل کو گذشتہ ہفتے بتایا کہ کہا ‘خوف اب اپنا رخ تبدیل کر لے گا۔’

Leave A Reply

Your email address will not be published.