امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے چاند پر پانی کے خلیوں کی دریافت کی تصدیق کر دی ہے۔
سائنسدانوں کو پانی کے شواہد چاند کے قطبوں پر ملے ہیں جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اس کی سطح کا تقریباً 40 ہزار مربع میٹر اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ اندھیرے میں موجود علاقوں کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔ سائنسدانوں نے ان کو کولڈ ٹریپ کا نام دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ممکن ہے کہ ان کولڈ ٹریپس میں پانی پھنس جائے اور ہمیشہ کے لیے موجود رہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب میں پانی کا ذخیرہ تخمینوں کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔ اس قدرتی وسائل کی دریافت سے چاند پر خلائی سٹیشن بنانے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔