Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

تاجروں کا فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مرکزی انجمن تاجران کے صدر شرجیل میر نے فرانس کے صدر اور حکومت کی جانب سے حضور نبی کریم ؐکی شان میں گستاخانہ خاکوں کی حمایت پر فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

شرجیل میر کا کہنا ہے کہ فرانس کی حکومت اور شہریوں نے ہمیشہ ہمارے دین اسلام کے بارے میں نفرت آمیز کردار ادا کیا، ملک بھر کے تاجر فرانس کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ نبی کریم ؐاور دین اسلام سمیت بزرگان دین کی ناموس کے خلاف جو بھی بات کرے گا ہم اسی کی زبان کھینچنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرے اور ان کی مصنوعات کو اپنے ملک میں نہ آنے دیِ،انھوں نے مزید کہا ہے کہ راولپنڈی میں 29اکتوبرکو فوارہ چوک میں احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.