Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

بجلی نرخ میں اضافہ واپس لیا جائے ،صدر نکاٹی کامطالبہ

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی  (بزنس رپورٹر)  نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے بجلی کے نرخوں میں اچانک اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کے الیکٹرک کی جانب سے بڑھائے گئے نرخوں کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے اور سابقہ نرخوں کے مطابق صنعتوں کو بجلی کے بل ارسال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔گزشتہ روز فیصل معیز خان نے ایک بیان میں کہاکہ کے الیکٹرک نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بجلی نرخ میں دو روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیااور صنعتوں کو بڑھائے گئے نرخ کے مطابق بجلی کے بل بھیجے جارہے ہیں جس سے صنعتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ بجلی نرخ میں مزید اضافے سے پیداواری لاگت میں یکدم نمایاں اضافہ ہوجائے گا اور پیداواری لاگت بڑھنے سے برآمد کنندگان بین الاقوامی منڈیوں میں مسابقت کے قابل نہیں رہیں گے جو کہ برآمدات میں کمی کا باعث ہو سکتا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.