کراچی (بزنس رپورٹر ) مقامی کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی ریکوری کا سلسلہ جاری رہا ،ادھر فی تولہ سونا100روپے سستا ہو گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 43پیسے کی کمی سے 161.20روپے اور اوپن مارکیٹ میں30پیسے کی کمی سے 161.30روپے پر آگیا،اسی طرح ایک روپے کی کمی سے یورو 192 سے گھٹ کر 191روپے کا ہوگیاجب کہ برطانوی پاؤنڈ 211روپے پر مستحکم رہا،دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونادو ڈالر کے اضافے سے 1904ڈالرفی اونس کاہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پرفی تولہ سونا 100 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 15 ہزار 250اور دس گرام86روپے کی کمی سے 98 ہزار 808 روپے پر آگیا جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے 1230روپے ہوگئی ۔
مشرق مزید