Daily Mashriq Quetta Urdu news, Latest Videos Urdu News Pakistan updates, Urdu, blogs, weather Balochistan News, technology news, business news

اسٹاک ایکسچینج ،تیزی کا تسلسل دوسرے ہفتے میں داخل

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (  بزنس رپورٹر )اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی، 100انڈیکس 584پوائنٹس کے اضافے سے 41850پوائنٹس پربند ہواجب کہ 71فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 84ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 37.44فیصدزائد رہا۔ اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے خطرات ٹل جانے کے باعث تیزی رہی ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 213پوائنٹس کے اضافے سے 17594پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 321پوائنٹس کے اضافے سے 321پوائنٹس پربند ہوا، مجموعی طور پر430کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 105میں کمی اور18 میں استحکام رہا،مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر 77کھرب30ارب پر جا پہنچا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.